: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد۔4ستمبر (اعتماد نیوز) ریاستی وزیر اعلی کے چندرا شیکھر راؤ نے آج
تلنگانہ پریس اکیدمی کے ذریعہ تلنگانہ میں موجود صحافیوں کو معیاری خدمات
کی فراہمی پر زور دیا۔ چنانچہ آج اس اکیدمی کے چیرمن الم نارائنا اور
محکمہ اطلاعات و نشریات کے کمشنر آر وی چندرا ودن کے ساتھ جائزہ اجلاس
منعقد کیا۔ اس موقع پر کے چندرا شیکھر راؤ نے کہا کہ اس وقت ریاستی صحافت
میں
آندھرائی مزاج ہنوز موجود ہے۔ انہوں نے صحافت کے شعبہ میں جدید
ٹکنالوجی کے استعمال پر بھی زور دیا اور کہا کہ تلنگانہ پریس اکیدمی کو
چاہئے کہ وہ صحافیوں کے لئے ٹرننگ کیمپس منعقد کرے۔ انہوں نے اس موقع پر
عہدیداروں کو حکم دیا کہ وہ صحافیوں کے لئے ہیلت کارڈس کو جاری کریں ۔ وزیر
اعلی نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے 30کروڑ روپئے صحافیوں کے فلاح و
بہبود کے لئے جاری کئے گئے۔